ڈرون ٹیکنالوجی کے محفوظ استعمال کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

832

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ڈرون ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو ڈرون پالیسی مرتب کرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے اعلی سطح کی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیے: 

قدرتی آفات کے دوران موبائل فون سروس بحال کرنے والا ڈرون تیار

چین نےپاکستان کو ٹڈی دل کے خلاف ہائی ٹیک ڈرونز عطیہ کر دیے

زراعت میں ڈرون ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان نے سیلیکس گلیلیو ٹیکنالوجی سے لیس ڈرون طیارہ بنا لیا

چین نے مسلسل 35 گھنٹے پرواز کرنے والا جدید ’بمبار ڈرون‘ تیار کرلیا

وزیراعظم عمران خان کو ڈرون ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں پرامن اور تحقیقی استعمال کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کی زراعت، شہری منصوبہ بندی، سکیورٹی اور امن و عامہ کے لیے بہت افادیت ہے۔

انہوں نے اس ضمن میں قانون سازی اور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایات دیں، کمیٹی ایک ماہ کے اندر ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی کے قانون کا مسودہ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here