ندیم لودھی کو زرعی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چئیرمن تعینات کیے جانے کا امکان

597

اسلام آباد: حکومت نے ندیم بابر لودھی کو زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (زیڈ ٹی بی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چئیرمین تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

‍‍‍‍‍ذرائع نے پرافٹ اردو کو بتایا کہ وزارتِ خزانہ نے وفاقی کابینہ کو ندیم بابر سمیت نو ارکان کو زیڈ ٹی بی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان تعینات کرنے کی منظوری دینے کی درخواست کی ہے۔

بورڈ کے دیگر ارکان میں سندھ سے تعلق رکھنے والے اکبر اے جعفر، حسن علی چینیو، کے پی سے سید جاوید، پنجاب سے فرحان ملک، ضیغم محمود، اسلام آباد سے حارث محمد چوہدری جبکہ زیڈ ٹی بی ایل کے صدر اور جوائنٹ سیکرٹری فنانس ڈویژن سابق افسران کے طور پر شامل ہوں گے۔

گزشتہ تین سال سے زرعی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان کی تعداد پوری نہ ہونے کی وجہ سے یہ بورڈ غیرفعال تھا۔ قوانین کے مطابق بینک کے بورڈ میں صدر، چئیرمین اور پانچ سے کم یا سات سے زیادہ ارکان نہیں ہو سکتے۔ وزارتِ خزانہ نے ان ارکان اور چئیرمین کو تین سال کے لیے تعینات کرنے کی تجویز دی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here