سی ڈی اے آرڈیننس میں ترمیم، مردم شماری رپورٹ سی سی آئی کو بھجوانے کی منظوری

وفاقی کابینہ کا اجلاس، زرعی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نتظیم نو، سرمایہ کاری بورڈ میں وزیر صنعت کی شمولیت اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشیونوگرافی کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کرنے کی منظوری

537

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے چھٹی مردم شماری اور ہاؤسنگ سینسس 2017ء کی رپورٹ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کی حتمی منظوری کے لیے پیش کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، چیئرمین سی ڈی اے نے کابینہ کو مارگلہ روڈ اسلام آباد پر تجاوزات کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر وزیراعظم نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے۔

کابینہ نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام ملازمین پر پاکستان ایسینشل سروسزمین ٹیننس ایکٹ 1952ء کے اطلاق کی مزید چھ مہینے کے لئے منظوری دے دی۔

اجلاس میں سی ڈی اے آرڈیننس 1960ء میں ترامیم کی منظوری دی گئی، یہ ترامیم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کو فروغ دینے کے لئے منظور کی گئی ہیں۔

وفاقی کابینہ نے سٹیڈک (ایس ٹی ای ڈی ای سی) ٹیکنالوجی کمرشلائزیشن کارپوریشن آف پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں زرعی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نتظیم نو کرنے، سرمایہ کاری بورڈ میں وزیر صنعت و پیداوار کی شمولیت اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشیونوگرافی کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے پاکستان نیوی کی آپریشنل ضروریات پوری کرنے کے لیے جے پی فائیو تیل درآمد کرنے کی منظوری دیدی۔

اجلاس میں نیپرا کی سالانہ رپورٹ برائے 20۔2019ء اور پاور سیکٹر کی جائزہ رپورٹ 2020ء پیش کی گئی، کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ توانائی اور تحقیقی اداروں کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کیا جا رہا ہے تاکہ توانائی کے شعبے میں جدت لائی جاسکے۔

کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 16 دسمبر 2020ء کو ہونے والے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

کابینہ نے سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تعینات کرنے کی منظوری بھی دی۔

اجلاس میں پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ 2020ء کے تحت ایگزیکٹو ممبر نیشنل میڈیکل اتھارٹی تعینات کرنے اور وفاقی میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹس آرڈیننس 2020ء کے تحت پمز، وفاقی میڈیکل کمیشن اور سکول آف ڈینٹسٹری کے بورڈ آف گورنرز پر ممبران تعینات کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے سیکرٹری توانائی کی بطور چیئرمین پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی)، نیشنل انرجی ایفی شینسی کنزرویشن اتھارٹی (این ای ای سی اے) اور آلٹرنیٹوانرجی ڈویلپمنٹ بورڈ (اے ای ڈی بی ) تعیناتی کی منظوری دے دی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here