بینک ڈپوزٹس میں 18 فیصد اضافہ، 16 کھرب روپے سے متجاوز

619

اسلام آباد: ملکی بینکنگ سیکٹر کے ڈپوزٹس نومبر 2020 تک 18 فیصد اضافے سے 16.84 کھرب روپے تک جا پہنچے۔

جے ایس گلوبل کی ایک رپورٹ کے مطابق تجارتی بینکوں کے ڈپوزٹس گزشتہ برس کے مذکورہ عرصے کے مقابلے میں سالانہ لحاظ سے 18 فیصد جبکہ ماہانہ اعتبار سے ایک فیصد اضافے کے ساتھ 16.84 کھرب روپے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

تاہم، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نومبر میں زیادہ ڈپوزٹس کے حساب سے گزشتہ دو ماہ کے دوران اوسط 20 فیصد سالانہ کے مقابلے میں بینکوں کے ڈپازٹس کی شرح کم دیکھی گئی۔

مجموعی طور پر مالیاتی سال 2020 کے 11ویں ماہ کے دوران ڈپوزٹس میں سالانہ 15 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ مالیاتی سال 2021 کے چوتھے ماہ کے دوران ڈپوزٹس میں سالانہ چار فیصد اضافہ ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مالیاتی سال 2020 کے لیے بینکنگ سیکٹر کے مجموعی ذخائر میں سالانہ 18 سے 20 فیصد کی شرح نمو متوقع ہے، دسمبر کے دوران بھی قلیل مدت سرمایہ کاری کی توقع ظاہر کی گئی ہے جس سے بینکنگ سیکٹر کے ڈپوزٹس میں مسلسل اضافے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here