سندھ میں نئی گج ڈیم کی تعمیر کیلئے 46 ارب کی  منظوری

1344

اسلام آباد: سندھ میں نئی گج ڈیم کی تعمیر پر 46 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی اور اس منصوبے سے 4.2 میگاواٹ بجلی ہو گی جبکہ اس ڈیم میں ایک لاکھ 60 ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہو گی۔

وزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے سندھ میں نئی گج ڈیم کی تعمیر کے منصوبے کی نئی لاگت حالیہ اجلاس میں منظوری دی۔

یہ منصوبہ ضلع دادو سے 65 کلومیٹر کےفاصلے پر دریائے گج پر مکمل کیا جائے گا، اس کی بلندی 194 فٹ اور لمبائی 714 فٹ ہو گی۔

ڈیم کی تعمیر سے 80 ہزار ایکڑ اراضی کو سیرا ب کیا جا سکے گا۔ نئی گج ڈیم پر کام طویل عرصہ سے التوا کا شکار رہا ہے اب وزارت آبی وسائل نے اس منصوبے پر عملی کام شروع کرنے کے لئے واپڈا کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

نئی گج ڈیم منصوبہ علاقے میں زرعی شعبہ کی ترقی اور بجلی کی فراہمی میں مدد گار ثابت ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here