بلوچستان حکومت کی جانب سے 13 بارڈر مارکیٹس پر کام جاری

558

کوئٹہ: حکومتِ بلوچستان نے ضم شدہ علاقوں میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے 13 بارڈر مارکیٹس کے کے قیام کیلئے کام کا آغاز کر دیا۔

حکومتِ بلوچستان کے ایک عہدیددار نے بتایا کہ صوبائی انتظامیہ نے ایران اور افغانستان کی سرحدوں کے ساتھ ضم شدہ سرحدی علاقوں پر 13 بارڈر مارکیٹس قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ضلع گوادر کے علاقے ماند ریڈگ اور گبد پر بارڈر ٹریڈ جنکشن قائم کیا جائے گا، بارڈر مارکیٹس قائم کرنے کے لیے زمین حاصل کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ مارکیٹ کے علاقوں میں بجلی، پانی کی فراہمی، مواصلاتی نیٹ ورک سمیت دیگر انفراسٹرکچر بھی تعمیر کیا جائے گا۔

عہدیدار کے مطابق بارڈر مارکیٹس کے قیام سے ہر مارکیٹ میں 20 ہزار مقامی افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور صوبے بھر میں اس سے جڑے افراد کو فائدہ ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here