دو ماہ میں 45 ہزار’روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاؤنٹس‘ کھل گئے، 10 کروڑ ڈالر جمع

سہولت سے سب سے زیادہ استفادہ سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں نے کیا، امارات میں مقیم پاکستانی دوسرے نمبر پر، روزانہ 20 لاکھ ڈالر پاکستانی بینکوں میں جمع کروائے جا رہے ہیں، سٹیٹ بینک

292

اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک سے ہی پاکستانی بینکوں میں ’روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاؤنٹ‘ کھلوانے کی سہولت کے آغاز کے بعد دو ماہ میں 45 ہزار نئے اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں جن میں 10 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے ہیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس شعبہ کے سربراہ علی رضا نے کہا ہے کہ اعداد وشمار کے مطابق اس سہولت سے سب سے زیادہ استفادہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے کیا ہے جبکہ اکاؤنٹس کھلوانے میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے تحت بیرون ملک سے روزانہ 20 لاکھ ڈالر پاکستانی بینکوں میں جمع کروائے جا ر ہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: 

روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ، اوورسیز پاکستانیوں کو کون کون سے سہولیات میسر ہوں گی؟

جولائی تا اکتوبر، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 73 کروڑ 31 لاکھ ڈالر رہا

رواں سال پاکستان کی ترسیلات زر کا حجم کیا رہے گا؟ عالمی بینک کی رپورٹ جاری

غیرملکی کمپنیوں کی جانب سے منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں 157 فیصد اضافہ

انہوں نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس 48 گھنٹوں میں قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی بنیاد پر آن لائن طریقہ سے کھولا جا سکتا ہے، اس سے صارف کے پاس پاکستانی کرنسی یا فارن کرنسی میں اکاؤنٹ کھلوانے کی سہولت موجود ہے۔ یہ اکاؤنٹ ڈالر اور ریال سمیت 10 کے قریب غیرملکی کرنسیوں میں کھولا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت تقریبا 90 لاکھ پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں اور اپنے خاندانوں کی کفالت کیلئے سالانہ 23 ارب ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے ترسیلات میں اضافہ ہو گا۔

دوسری طرف وزارت خزانہ کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے دوران بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں 26.5 فیصد، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 9.1 فیصد اور ٹیکس محصولات میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here