اسلام آباد: پاکستان نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) میں بطور بانی رکن شمولیت اختیار کر لی۔
ڈیجیٹل تعاون کی تنظیم سعودی عرب کی جانب سے قائم کی گئی ہے جس میں سعودی عرب نے دیگر ممالک کو بھی بانی ارکان کی حیثیت سے شامل ہونے کی دعوت دی جا رہی ہے، ان ممالک میں پاکستان کے علاوہ بحرین، مصر، اردن، کویت اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:
ملک بھر میں 50 ٹیکنالوجی زونز قائم کیے جائیں گے
رضاکارانہ کام کرنے والوں کیلئے ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم متعارف
سعودی وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السوا کی سربراہی میں ایک ورچوئل تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تنظیم کی باضابطہ بنیاد رکھی گئی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تقریب کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزنیشن کے قیام کی بدولت ڈیجیٹل ڈومین میں بین الاقوامی تعاون اور اشتراک کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کیا جائے گا، ڈیجیٹل اکانومی کا تخمینہ 11 کھرب ڈالر سے زائد ہے اور کورونا وائرس کے بعد اس اکانومی میں مزید اضافہ متوقع ہے، اس کا قیام جدید دور کا تقاضہ ہے۔
تنظیم کے اس پلیٹ فارم کی مدد سے سائنسی، صحت، تعلیم، تجارت، زراعت، سرمایہ کاری اور سکیورٹی کے شعبے میں گلوبل ڈیجیٹل ایجنڈے کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔