کیا متحدہ عرب امارات پاکستانی افرادی قوت پر پابندی لگا چکا ہے؟

697

 اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے واضح کیا ہے کہ حکومت نے پاکستانی افرادی قوت کی برآمد پر کوئی پابندی نہیں لگائی اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ورک ویزا معطلی کی خبروں میں بھی صداقت نہیں۔

معاون خصوصی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ میڈیا رپورٹس کے برعکس یو اے ای کے وزیر برائے ہیومن ریسورس نصر بن ثانی الحمالی نے واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستانی افرادی قوت کی متحدہ عرب امارات درآمد پر کسی قسم کی پابندی نہیں۔

انہوں نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ یو اے ای ورچوئل لیبر مارکیٹ ڈیٹابیس پر رجسٹرڈ ہونے والے ورکرز کو ترجیح دے رہا تھا جو کورونا وائرس کے معاشی بحران کے باعث اپنی نوکریوں سے فارغ کیے گئے تھے۔

اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ یو اے ای نے عارضی طور پر دس سے زائد ممالک کے شہریوں کو ویزے جاری کرنے بند کر دیے ہیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے، دفتر نے بھی گزشتہ ہفتے اس پیش رفت کی تصدیق کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ یو اے ای نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر غیرملکی افرادی قوت کے ویزوں کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here