کورونا سے نمٹنے کیلئے عالمی بینک پاکستان کو 19.85 ملین ڈالر امداد دے گا

622

اسلام آباد: عالمی بینک کووڈ-19 سے نمٹنے کے لیے تعلیمی شعبے کی بحالی اور بہتری کے لیے پاکستان کو 19.85 ملین ڈلر فنڈز فراہم کرے گا۔

سیکرٹری امور نور احمد اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے گئے، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور مخدوم خسرو بختیار بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے:

عالمی بینک کا پاکستان میں 200 ملین ڈالر کا کورونا پراجیکٹ تاخیر کا شکار

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستانی کرنسی میں پہلے بانڈ کا اجراء

منصوبے کا مقصد کورونا وبا کے دوران وفاق اور صوبوں کو قلیل مدت میں تعلیمی شعبے میں ٹھوس اقدامات کے ذریعے مضبوط کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ زیرِ التواء پی سی ون کا مسئلہ حل نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے دی جانے والی امداد کو خرچ کرنے کا عمل تاخیر کا شکار ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here