چار ماہ میں پاکستان کو ریڈی میڈ گارمنٹس، نیٹ وئیرز، بیڈوئیرز کی برآمدات سے کتنی آمدن ہوئی؟

جولائی تا اکتوبر 2020ء کے دوران نیٹ ویئرز کی برآمدات کا حجم 1.183 ارب ڈالر، بیڈ ویئرز 899.558 ملین ڈالر، ریڈی میڈ گارمنٹس 947 ملین ڈالر، ٹیکسٹائل میٹریلز 195.662 ملین ڈالر تک بڑھ گیا

1571

اسلام آباد: جاری مال سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران پاکستان نے ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات سے 947 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا جو گزشتہ سال کی نسبت 4.6 فیصد زیادہ ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں جولائی تا اکتوبر 2020ء کے دوران تقریبا 11 ہزار 378 ہزار درجن تیار شدہ ملبوسات کی برآمد سے پاکستان کو 947.419 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2019ء کے دوران 20 ہزار 850 ہزار درجن ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات سے 905.243 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: 

اکتوبر میں بھی پاکستان ٹیکسٹائل برآمدات میں بھارت، بنگلہ دیش سے آگے رہا

’1990ء کے بعد پہلی بار فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری مکمل بحال‘

چین، بھارت کے بجائے بڑے عالمی برانڈز پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری کا رُخ کیوں کر رہے ہیں؟

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ریڈی میڈ گارمنٹس کی قومی برآمدات میں 42.176 ملین ڈالر یعنی 4.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پی بی ایس کے مطابق نیٹ ویئرز کی برآمدات 12.30 فیصد اضافہ سے 1.053 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 1.183 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔ بیڈ ویئرز کی برآمدات بھی 9.95 فیصد تک بڑھی ہیں اور برآمدات کا حجم 899.558 ملین ڈالر تک پہنچ گیا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران بیڈ ویئرز کی برآمدات سے 818.129 ملین ڈالر زر مبادلہ کمایا گیا تھا۔

دوسری جانب ٹیکسٹائل میٹریلز کی برآمدات بھی 54.30 فیصد کی نمایاں شرح تک بڑھ گئیں، جولائی تا اکتوبر 2020ء کے دوران ٹیکسٹائل میٹریلز کی برآمدات کا حجم 195.662 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جولائی تا اکتوبر 2019ء کے دوران برآمدات کا حجم 126.810 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی مجموعی برآمدات 3.78 فیصد اضافہ سے 4.586 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 4.795 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here