پاکستان 90 ارب ڈالر کی عالمی گیم انڈسٹری کا حصہ بننے کیلئے کوشاں

740

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ان کی وزارت جلد ایک اینیمیشن اور ویڈیو گیمز سرٹیفکیشن پروگرام کا آغاز کرنے جا رہی ہے جس کی مدد سے پاکستان 90 ارب ڈالر کی عالمی گیم انڈسٹری کا حصہ بن سکے گا۔

وفاقی وزیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ناصرف نوجوانوں کو تفریح فراہم کرنا ہے بلکہ یہ نوجوانوں کے لیے ایک گیم چینجر بھی ثابت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے:

نیٹ فلکس طرز کا پاکستانی ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم تیار

ملک بھر میں 50 ٹیکنالوجی زونز قائم کیے جائیں گے

ویڈیو سٹریمنگ کی جنگ پاکستان میں بھی پہنچ چکی، کیا ہم اس کیلئے تیار ہے؟

انہوں نے لکھا کہ “اگر آپ مطالعے میں دلچسپی نہیں رکھتے اور موبائل فون پر ویڈیو گیمز کھیلنے کے شوقین ہیں تو تیار رہیں کیونکہ وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ویڈیو گیمز پروگرامنگ کا ایک خصوصی پروگرام لا رہی ہے تاکہ ہم 90 ارب ڈالر کی انڈسٹری کا حصہ بن سکیں”۔

یہ بھی مدِنظر رہے کہ وفاقی وزیر نے گزشتہ ماہ نیٹ فلکس کا پاکستانی ورژن لانے کا عندیہ دیا تھا، یہ پاکستان کا پہلا ویڈیو سٹریمنگ چینل بننے جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here