ویسٹرن یونین نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سعودی کمپنی ‘ایس ٹی سی پے’ کے 15 فیصد شئیرز خرید لیے

1407

دبئی: دنیا میں رقم کے لین دین کرنے والی کمپنی ویسٹرن یونین نے سعودی عرب کے ایس ٹی سی گروپ کے ڈیجیٹل پیمنٹ یونٹ کے 15 فیصد حصص 200 ملین ڈالر میں خرید لیے۔

سعودی عرب کی سب سے بڑی ٹیلی کام آپریٹر کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایس ٹی سی پے کے شئیرز کی مالیت پانچ ارب ریال (1.3 ارب ڈالر) ہے، اس کے حصص کی فروخت کی مدد سے کمپنی کو اپنے سرمائے اور طویل المدتی توسیعی منصوبے کی معاونت کے لیے مالی وسائل حاصل ہو جائیں گے۔

چئیرمین ایس ٹی سی گروپ محمد بن خالد عبداللہ الفیصل نے کہا ہے کہ یہ سرمایہ کاری کمپنی کی بطور ‘ڈیجیٹل اِن ایبلر’ پوزیشن کی عکاس ہے، اس معاہدے سے مشرق وسطیٰ اور سعودی عرب کا پہلا فن ٹیک یونی کارن (ایسی نجی کمپنیاں جن کی  مالیت ایک ارب ڈالر سے زائد ہو) بنانے میں مدد ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

ایس ای سی پی کا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کے 96.6 فیصد شئیرز فروخت کرنے کی منظوری

ذرائع کے مطابق ایس ٹی سی گروپ نے اپنے شئیرز کی فروخت کے لیے گزشتہ ماہ کچھ بینکوں کی خدمات حاصل کی تھیں،  یہ اقدام دنیا بھر کے سب سے بڑے تیل کے برآمدکنندہ سعودی حکومت کی معیشت کو جدید بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے جس سے کیش پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔

کمپنی نے کہا ہے کہ ان کی ایس ٹی سی پے یونٹ پہلی لائسنس یافتہ فن ٹیک کمپنی ہے جسے سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی اور سعودی مرکزی بینک کی سرپرستی حاصل ہے، کمپنی کے صارفین کی تعداد 45 لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here