گوادر پورٹ پر بین الاقوامی تجارت شروع، پہلا فش کارگو لنگر انداز

افغانستان کے لئے ایل پی جی، سٹیل پائپ، ڈی اے پی کھاد سمیت انٹرنیشنل کارگو کے مزید کئی جہاز آئندہ چند دنوں میں گوادر بندرگاہ پہنچیں گے

2070

کراچی: گوادر بندرگاہ پر بین الاقوامی سطح کی تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا، 200 ٹن مچھلی کے ساتھ پہلا بحری جہاز بین الاقوامی پانیوں سے گوادر پہنچ گیا۔

یہ مچھلی ریفر کنٹینرز میں چین بھجوائی جائے گی جس سے بلوچستان کے عوام اور ملکی معیشت کے لئے ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔

پاکستان کسٹمز نے وزیراعظم کے وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے گوادر کو بین الاقوامی ٹرانزٹ ٹریڈ کا گڑھ بنانے اور گوادر بندرگاہ کے راستے تجارت میں ہرممکن سہولت پیدا کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: 

پی آئی اے کا گوادر ائیرپورٹ کیلئے پروازیں بڑھانے کا عندیہ

’کئی خلیجی کمپنیاں گوادر فری زون میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں‘

فواد چوہدری سیالکوٹ کو گوادر جیسا درجہ دینے کا مطالبہ کیوں کر رہے ہیں؟

ایف بی آر اس سلسلے میں 10 مارچ 2020ء کو ایس آر او 2020/(1)218 کے ذریعے انٹرنیشنل ٹرانس شپمنٹ کے قواعد کا نوٹی فکیشن جاری کر چکا ہے۔

ٹرانزٹ ٹریڈ کے لئے مخصوص ڈائریکٹوریٹ بھی قائم کر دیا گیا ہے جو متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے گوادر کو ٹرانزٹ ٹریڈ کا گڑھ بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

اس فعال لائحہ عمل اور تمام متعلقہ فریقوں کی معاونت کے نتیجے میں افغانستان کے لئے ایل پی جی، سٹیل پائپ، ڈی اے پی کھاد سمیت انٹرنیشنل کارگو کے مزید کئی جہاز آئندہ چند دنوں میں گوادر بندرگاہ پہنچنے والے ہیں۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی کاروباری برادری اور شپنگ لائنیں بندرگاہ سے پیدا ہونے والے اقتصادی امکانات اور پاکستان کسٹمز کی طرف سے تجارت میں سہولت کے لئے کئے گئے شاندار اقدامات پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔

مشیر تجارت رزاق دائود کی زیرقیادت افغانستان کا دورہ کرنے والے اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کے حالیہ دورے کے دوران افغان کاروباری شخصیات نے گوادر کی بندرگاہ کے ذریعے تجارت کے لئے سرمایہ کاری کرنے میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here