سندھ انویسٹمنٹ بورڈ کی ویب سائٹ ہیک، سکول بند کرنے کا مطالبہ

639

کراچی:  ہیکرز نے سندھ انویسٹمنٹ بورڈ کی ویب سائٹ ہیک کر لی، ویب سائٹ پر کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث سکول بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سندھ انویسٹمنٹ بورڈ کی ویب سائٹ نامعلوم افراد کی جانب سے ہیک کی گئی جب مذکورہ ویب سائٹ کھولی گئی تو اس کا لینڈنگ پیج کھلنے کی بجائے پاکستانی حکومت کو خبردار کرنے کا پیغام سامنے آیا۔

ہیکرز کی جانب سے کہا گیا کہ “طلباء کی زندگیاں مذاق نہیں ہیں، اب سکول بند کر دیں، طلباء اس ملک کا حقیقی سرمایہ ہیں، اپنے اثاثے کو تباہ مت کریں۔‘‘

یہ بھی پڑھیے:

فضائی سفر کے دوران کورونا وائرس پھیلنے کے کتنے امکانات؟  نئی تحقیق سامنے آ گئی

کورونا وائرس کرنسی نوٹ، فون سکرین پر کتنی دیر فعال رہ سکتا ہے؟ نئے انکشافات

چند روز قبل ہی وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے اعلان کیا تھا کہ موسمِ سرما میں بچوں کو سکولوں سے چھٹیاں نہیں دی جائیں گی جس کے بعد مذکورہ ویب سائٹ سائبر حملے کے ذریعے ہیک کر لی گئی۔

صوبائی وزیر نے کہا تھا کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے طلباء کو اس سال معمول سے زیادہ چھٹیاں دی گئیں۔ اس لیے اب موسمِ سرما کی چھٹیوں کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ نومبر کے آخر میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here