ڈالر کے مقابل روپے کی پیش قدمی مزید مضبوطی سے جاری

759

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 16 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا، روپے کی پیش قدمی مسلسل اکیسویں روز سے جاری ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق امریکی ڈالر جمعرات کے کاروباری روز کے آغاز پر 158.49 روپے س شروع ہو کر 158.33 روپے پر بند ہوا، گزشتہ چار روز کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.76 پیسے اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

روپے کی قدر مزید بلند، ڈالر آٹھ ماہ کی کم ترین سطح پر

روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ، امریکی ڈالر کے مقابلے میں 165.4 روپے کا ہو گیا

کاروباری خبریں شائع کرنے والے غیرملکی جریدے بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سال میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس، غیرملکی زرِمبادلہ کے ذخائر مستحکم اور ریکارڈ ترسیلاتِ زر کی وجہ سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کو اس سال عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے ہنگامی قرض کی مد میں 1.4 ارب ڈالر دیے گئے ہیں جبکہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے بھی کورونا وائرس کے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے فنڈز وصول ہوئے ہیں جس کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر قدرے مستحکم ہوئے ہیں۔

کراچی میں عسکری بینک لمیٹڈ میں گلوبل ٹریزرر کے پرویز شہباز خان کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں اضافے کی بنیادی وجہ غیرملکی زرِمبادلہ کا پاکستان میں آنا، مارکیٹ میں مثبت رجحان اور دنیا بھر میں بڑی کرنسیوں کے خلاف امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہے، مستقبل میں روپے کے رجحان کا تعین کرنٹ اکاؤنٹ نمبرز پر ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here