‘امیر ممالک نے 0.5 ارب ویکسین کا آرڈر دیدیا، غریب ملک محروم رہ جائیں گے‘

بڑی طاقتوں کو کورونا ویکسین پر اجارہ داری قائم نہیں کرنی چاہیئے اور اسے کسی ایک ملک تک محدود نہیں ہونا چاہیئے، فواد چوہدری

460

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امیر ممالک نے 0.5 ارب ویکسین کا آرڈر دیدیا،غریب ملک محروم رہ جائیں گے۔

سائنس کے عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان سائنس فاونڈیشن، یونیسکو، کامسیٹس اور پاکستان اکیڈمی آف سائنس کے اشتراک سے کومسٹیک سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کا مستقبل سائنس کی ترقی سے وابستہ ہے، اگر ہم نے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہے تو ہمارے بچوں کو سائنس کی طرف آنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے: 

کورونا بے قابو، بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی، کاروبار جلدی بند کرنے تجویز

’کورونا وبا سے پیدا شدہ بےیقینی تیسری عالمی جنگ کا باعث بن سکتی ہے‘

انسانیت کیلئے بڑا دن، کورونا کیخلاف 90 فیصد تک تحفظ فراہم کرنے والی ویکسین تیار

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وسائل کی بھی کمی نہیں، ملک میں نوجوان نسل کو انٹرنیٹ سمیت مختلف سہولتیں حاصل ہیں، جنہیں بروئے کار لا کر سائنس و ٹیکنالوجی کے جدید علوم سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ مستقبل میں وہی ممالک آگے جائیں گے جن کا مسقبل علم، تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے۔

فواد چوہدری نے بڑی طاقتوں سے اپیل کی کہ کورونا ویکسین پر اجارہ داری نہیں قائم کرنا چاہیئے اور اسے کسی ایک ملک تک محدود نہیں کرنا چاہیئے، امیر ممالک نے 0.5 ارب ویکسین کا آرڈر دے رکھا ہے، اگر یہ امیر ممالک ویکسن حاصل کریں گے تو ترقی پزیر اور غریب ممالک اس سے محروم رہ جائیں گے جو سائنس و ٹیکنالوجی پر اجارہ داری کے مترداف ہو گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے کئی چلینجز کا مقابلہ کیا ہے اور اس وقت بھی کورونا کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں لیکن جب پہلا کورونا کے کیس سامنے آیا تھا تو پانچ ماہ تک ہم نے چین سے طبی سازوسامان درآمد کیا تاہم ہماررے سائنسدانوں کی دن رات کاوشوں سے پاکستان اب اپنے ماسکس، سنیٹائزر، حفاظتی کٹس اور وینٹی لیٹرز مختلف ممالک کو برآمد کر رہا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بہت جلد پاکستان میں فائیوجی ٹیکنالوجی سے انقلاب آئے گا۔ تقریب سے سیکرٹری جنرل پاکستان اکیڈمی آف سائنس ڈاکٹر اسلم بیگ، پاکستان سائنس فاونڈیشن کے رکن مرزا حبیب علی، صدر ای سی او سائنس فاونڈیشن ڈاکٹر منظور سومرو، ڈائریکٹر یونیسکو پیٹریسیامیک فلپ اور ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے معاشرے کیلئے سائنس کے کردار، اس کے مستقبل، نوجوان نسل کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم کی اہمیت، سائنسدانوں، حکومتوں اور شہریوں کے درمیان ڈائیلاگ کی بہتری اور بین الاقوامی سائنٹیفک تعاون سے متعلق امور کو اجاگر کیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here