صارفین کی دلچسپی بڑھانے کیلئے وٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

اس فیچر کے تحت غیر ضروری پیغامات خود کار طریقے سے ڈیلیٹ ہوجائیں گے، اقدام کا مقصد بات چیت کو زیادہ سے زیادہ نجی بنانا ہے : سوشل میڈیا ایپ

854

نیو یارک : وٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا جس کے تحت اب ناپسندیدہ اور غیر ضروری پیغامات خود بخود ڈیلیٹ ہو جائیں گے۔

اس حوالے سے ایک بیان میں کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد ہی ایک ایسا فیچر متعارف کروانے والی ہے جو خودکار طریقے سے صارفین سے سات دن پُرانے پیغامات بارے دریافت کرے گا کہ آیا وہ ان  کو رکھنا چاہتے ہیں یا ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں؟۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ اگرچہ وٹس ایپ پر میسجز غیرمعینہ مدت کے لیے موجود رہتے ہیں مگر ان میں زیادہ تر صارفین کے لیے غیر ضروری ہوچکے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

فیس بک کا ویب ڈویلپمنٹ، ہوسٹنگ سروسز شروع کرنے کا فیصلہ

صارفین کی تعداد بڑھنے سے ٹویٹر کو تین ماہ میں ایک ارب ڈالر سے زائد آمدن

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس فیچر کا بنیادی مقصد وٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو کو زیادہ سے زیادہ نجی بنانا ہے، اس فیچر کی موجودگی میں میسجز طویل عرصے تک محفوظ نہیں رہیں گے اور یہ مقررہ مدت کے بعد خود کار طریقے سے ختم ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ فیس بک پہلے ہی یہ فیچر متعارف کرواچکا ہے  جب کہ سنیپ چیٹ وہ پہلی سوشل میڈیا ایپ تھی جس نے یہ فیچر متعارف کروایا تھا۔

وٹس ایپ کا کہنا ہے کے اس فیچر میں سات دن کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے جس کے نتیجے میں وہ صارف جو چاہتے ہیں کہ ان کے فون میں میسجز ہمیشہ محفوظ نہ رہیں وہ ڈیڈ لائن کے رہتے یہ یکھ سکیں کہ آیا اُنہیں اِن پیغامات کی واقعی ضرورت نہیں ہے؟۔

سوشل میڈیا ایپ نے یہ اقدام اپنے صارفین کی تعداد بڑھانے کے لیے اُٹھایا ہے کیونکہ اس کے بیشتر صارف دوسرے پلیٹ فارمز جیسا کہ ٹک ٹاک، سنیپ چیٹ اور انسٹا گرام پر کی طرف منتقل ہورہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here