مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر، ایل پی جی سلنڈر 114 روپے مہنگا

923

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبر کے لیے لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

اوگرا کے نوٹی فکیشن کے مطابق مقامی سطح پر پیدا کی جانے والی ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت میں 114.05 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمت میں اضافے کے بعد 11.8 کلوگرام کا سلنڈر اوپن مارکیٹ میں 1530.34 روپے میں فروخت ہو گا، اکتوبر میں اسی حجم کا سلنڈر 1416.29 روپے میں دستیاب تھا۔

یہ بھی پڑھیے:

گیس اصلاحات، سوئی سدرن، سوئی ناردن کے ٹکڑےکرنے کا منصوبہ

سردیوں میں صنعتوں کو گیس ملے گی یا نہیں ؟ اسد عمر نے واضح کردیا

پاکستان کا گاڑیوں میں سی این جی کے بجائے ایل این جی استعمال کرنے کا فیصلہ، فائدہ کیا ہوگا ؟

اس دوران، اوگرا نے نومبر کے لیے فکسڈ ایل پی جی ریٹ کو 129689.49 فی میٹرک ٹن پر کر دیا گیا، اکتوبر کے دوران ایل پی جی کی فروخت 120024.19 فی میٹرک ٹن میں ہو رہی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here