فاطمہ فرٹیلائزر کے مالیاتی نتائج جاری، بعد از ٹیکس 9.56 ارب روپے منافع

1243

لاہور: فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 ستمبر 2020 تک ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا، کمپنی کو بعد از ٹیکس 9.56 ارب روپے کا منافع ہوا ہے۔

فاطمہ فرٹیلائزر نے پاک ارب فرٹیلائزرز لمیٹڈ کے کھاد سازی کے پلانٹس اور کاوربار بھی حاصل کر لیے ہیں، پاک ارب کے صادق آباد، ملتان اور شیخوپورہ میں تینوں پلانٹس اب فاطمہ فرٹیلائزر کے تحت کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے:

فوجی فرٹیلائزرز کمپنی کا مالیاتی نتائج کا اعلان

ای سی سی اجلاس: دو فرٹیلائزر پلانٹس کیلئے آر ایل این جی سپلائی جاری رکھنے کی منظوری

پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی کاسٹ آف سیلز میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 17 فیصد کمی آئی جس کی بنیادی وجہ حکومت کی جانب سے گیس سیکٹڑ کو سبسڈی کی فراہمی ہے۔

کمپنی کا گراس مارجن گزشتہ برس کے 21.10 ارب روپے سے بڑھ کر 21.37 ارب روپے ریکارڈ ہوا، ٹیکس سے قبل کمپنی کو 13.64 ارب روپے منافع ہوا جبکہ بعد از ٹیکس منافع 9.56 ارب روپے رہا۔ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران کمپنی کو ٹیکس سے قبل 13.22 ارب روپے جبکہ بعد از ٹیکس 9.22 ارب روپے منافع ہوا تھا۔

کمپنی نے گزشتہ برس 4.36 روپے فی شئیرآمدن ظاہر کی تھی جو رواں برس معمولی اضافے سے 4.55 روپے تک ریکارڈ کی گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here