فوجی فرٹیلائزرز کمپنی کا مالیاتی نتائج کا اعلان

882

لاہور: فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (ایف ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 ستمبر 2020ء تک ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا۔

فرٹیلائزر مینوفیکچررز کو تیسری سہ ماہی میں 4.628 ارب روپے منافع ہوا جبکہ گزشتہ برس کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کو 3.563 ارب روپے منافع ہوا تھا۔

رواں برس کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کی فی شئیر آمدن 3.64 روپے رہی جبکہ گزشتہ سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران کمپنی کو 2.80 روپے فی شئیرآمدن ہوئی تھی، اس طرح رواں سال کمپنی کی آمدن میں سالانہ اعتبار سے 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مالی سال 2020ء کے نو ماہ میں فوجی فرٹیلائزر لمیٹد کی آمدن 13.764 ارب روپے رہی جبکہ فی شئیر آمدن 10.82 روپے رہی، مالی سال 2019ء کے پہلے نو ماہ کے دوران کمپنی کی آمدن 12.468 ارب روپے اور فی شئیر آمدن 9.80 روپے رہی تھی، یوں کمپنی کی سالانہ آمدن میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

فوجی فرٹیلائزر نے پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا

سونیری بینک کے مالیاتی نتائج جاری، منافع میں 49 فیصد اضافہ

اجلاس کے دوران بورڈ آف ڈائریکٹر نے 2.55 روپے فی شیئر یا 25.50 فیصد عبوری کیش ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ہے، پہلے سے ادا کیے گئے 5.25 روپے فی شئیر کے عبوری کیش ڈیویڈنڈ میں 52.50 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ٹاپ لائن سکیورٹیز لمیٹڈ کے ریسرچ اینالسٹ سنی کمار کہتے ہیں کہ تیسری سہ ماہی میں کمپنی کا عبوری کیش ڈیویڈنڈ ہماری توقع کے 2.75 روپے فی شئیر سے کچھ کم ہے، مالی سال 2020ء کے نو ماہ میں مجموعی طور پر کیش ڈیویڈنڈ 7.80 روپے فی شئیر تک چلا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیسری سہ ماہی میں کمپنی کی آمدن میں سالانہ اعتبار سے سات فیصد کمی آئی جو 24636 ملین روپے ریکارڈ کی گئی، سالانہ اعتبار سے یوریا کی فروخت تین فیصد کم ہوئی جبکہ اس کی قیمت 14 فیصد بڑھی۔

تاہم 2020ء کی تیسری سہ ماہی میں ڈی اے پی کی فروخت 25 فیصد سالانہ اضافہ سے 93000 ٹن رہی، ڈی اے پی کی اوسط قیمت میں سالانہ اعتبار سے تین فیصد کمی بھی ہوئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here