ای سی سی اجلاس: دو فرٹیلائزر پلانٹس کیلئے آر ایل این جی سپلائی جاری رکھنے کی منظوری

611

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ایگری ٹیک اور فاطمہ فرٹیلائزر پلانٹس کو نومبر کے آخر تک ری گیسی فائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی سپلائی جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرِ صدارت کابینہ کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں وزارتِ صنعت و پیداوار کی جانب سے پیش کی گئی سمری پر غوروخوض کرنے کے بعد کمیٹی نے نومبر کے آخر تک آر ایل این جی کی سپلائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، سپلائی جاری رکھنے کا مقصد دونوں پلانٹس سے ربیع کی فصل کیلئے مطلوبہ مقدار میں کھاد کی پیداوار یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہوئی تو ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی

کراچی تا لاہور آر ایل این جی پائپ لائن پراجیکٹ کی قسمت کا فیصلہ اگلے ماہ متوقع

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے پہلے تشکیل دی گئی ایک تین رکنی کمیٹی نومبر کے آخر تک مذکورہ پلانٹس کیلئے آر ایل این جی کی مزید سپلائی جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کرے گی جس کے بعد ای سی سی اس معاملے پر حتمی فیصلہ سنائے گی۔

مزید برآں، ای سی سی نے  وزارتِ دفاع کے لیے 17 ارب روپے کی دو تیکینکی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دیدی، وزارتِ تجارت کی درخواست پر امپورٹ پالیسی آرڈر 2020ء میں ریڈی ایشن کے سامان کو شامل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here