کراچی: فیصل بینک لمیٹڈ نے 30 ستمبر 2020ء کو ختم ہونے والی جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی تک کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا۔
فیصل بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا کراچی 137واں اجلاس منعقد ہوا جس میں مالی نتائج کا اعلان کیا گیا۔
کورونا وائرس کے دوران کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے کے باوجود فیصل بینک لمیٹڈ کو بعد از ٹیکس ادائیگی نو ماہ (جنوری تا ستمبر) کے دوران 5515 ملین روپے منافع ہوا جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں 24.6 فیصد زیادہ ہے۔
اس عرصے کے دوران بینک کی فی شئیر آمدن 3.63 روپے فی شئیر ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 2.92 روپے فی شئیر ریکارڈ کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے:
یو بی ایل کے مالیاتی نتائج جاری
بینک الفلاح کے مالیاتی نتائج جاری
نو ماہ کے دوران بینک کے ڈپازٹس کے حجم میں بھی 12.4 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 30 ستمبر 2020ء تک 514636 ملین ریکارڈ کیے گئے، بینک کم لاگت کے کرنٹ اور سیونگ ڈیپازٹس پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے فنڈنگ کو کم سے کم کر رہا ہے یہی وجہ ہے کہ کرنٹ کرنٹ ڈیپازٹس کا تناسب 36.1 فیصد بہتر ہوا ہے۔
موجودہ معاشی ماحول کے تناظر میں بہتر رسک مینجمنٹ کرتے ہوئے فیصل بینک نے 2082 ملین روپے کی قرضہ جات جاری کیے جو گزشتہ سال کی نسبت 84.8 فیصد زیادہ ہیں۔
کورونا وباء کے باعث درپیش معاشی مشکلات کی وجہ سے فیصل بینک متبادل ڈلیوری چینلز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے صارفین کو اعلیٰ خدمات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔