رئوف حسن وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات

924

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے رؤف حسن کو اپنا معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات تعینات کر دیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق رؤف حسن کو اعزازی طور پر وزیراعظم کا معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات مقرر کیا گیا ہے۔ رؤف حسن سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے بھائی ہیں۔

اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم کے مشیر برائے اطلاعات تھے تاہم انہوں نے 12 اکتوبر کو اس وقت عہدہ چھوڑ دیا تھا جب وزیراعظم نے ان کی مستعفی ہونے کی درخواست منظور کر لی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here