‘پنجاب روزگار سکیم کے تحت 15 لاکھ نوکریاں میسر ہوں گی’

819

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب روزگار سکیم کے ذریعے 15 لاکھ افراد نوکریاں حاصل کر سکیں گے، جو 30 ارب روپے سے شروع کی جانے والے ایک بڑی روزگار سکیم ہے۔

گزشتہ روز پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن (پی ایس آئی سی) اور بینک آف پنجاب کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے، صدر پنجاب بینک ظفر مسعود اور پی ایس آئی ڈی کے مینجنگ ڈائریکٹر جمیل احمد جمیل نے معاہدے پر دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیے:

مزدوروں کی رجسٹریشن کے لیے پنجاب لیبر ڈیپارٹمنٹ کا ایپ جاری کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا گنے کی کم از کم قیمت 200 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ

ہنرمند پاکستان کے تحت 50 ہزار نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، کلائوڈ کمپیوٹنگ کی تربیت دینے کا ہدف

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معاہدے کے تحت پنجاب بینک کامیاب درخواست گزاروں کو آسان شرائط کے تحت قرضے فراہم کرے گا۔ “سکیم کی مدد سے نوجوانوں کو معاشی طور پر خودانحصاری جبکہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے مالکان کے علاوہ مالی طور پر کورونا وائرس کے منفی اثرات کا سامنا کرنے والے تاجروں کو ان کے کاروبار دوبارہ سے پاؤں پر کھڑے کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔

عثمان بزدار نے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 20 سے 50 سال کے درخواست گزاروں کو کم شرح سود پر ایک لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے کے قرضے دیے جائیں گے۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے 26 ذیلی شعبوں سمیت 23 مختلف شعبوں کے 339 ذیلی شعبوں کو چھوٹے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ مذکورہ سکیم سے گھریلو صنعت کو فروغ ملے گا۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ حکومت نے انفرادی مہارت کو انویسٹمنٹ کے طور پر تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، یہ سکیم اس حوالے سے گیم چینجر ثابت ہو گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here