ورلڈ بینک پنجاب میں ریسورس مینجمنٹ کیلئے 304 ملین ڈالر فراہم کرے گا

568

اسلام آباد: ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پنجاب کے ریسورس مینجمنٹ اور اور ڈیجیٹل افادیت کے پروگرام (پرائیڈ) کے لیے 304 ملین ڈالر قرض دینے کی منظوری دی ہے۔

پروگرام سے پبلک ریسورس مینجمنٹ کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی، وسائل کی انتظامی افادیت سے صوبہ پنجاب میں سیونگز بڑھانے اور مالیاتی خلاء کو پر کرنے کے لیے سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

ورلڈ بینک کے پاکستان کے لیے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن نے بینک کی جانب سے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرائیڈ پروگرام وفاق اور صوبائی سطح پر عوامی مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے میں پاکستان کی مدد کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے:

پنجاب روزگار سکیم کے تحت 15 لاکھ نوکریاں میسر ہوں گی

عالمی بینک نے ترقی پذیر ملکوں کیلئے 12 ارب ڈالرکی منظوری دیدی

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑے صوبے پنجاب کی 55 فیصد آبادی اور 60 فیصد معیشت کے معیار کو بہتر کرنے اور پبلک سروس تک رسائی پاکستان کی ترقی کیلئے کلیدی حیثییت رکھتی ہے۔

پروگرام سے کاروباروں اور رئیل اسٹیٹ کی رجسٹریشن میں اضافے کے باعث زیادہ ریونیو اکٹھا کرنے اور ٹیکس کے انتظامی امور (رجسٹریشن، فائلنگ، پیمنٹ، ریفنڈز اور اپیلز) کو سادہ اور بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

کورونا وائرس کے پیش نظر پروگرام کی مدد سے پبلک سروس ڈلیوری، فورمز اور انفرادی طور پر آن لائن سروسز تک رسائی میں اضافے کے لیے ٹیکنالوجی کی بنیاد پر سولیوشنز پر توجہ دی جائے گی۔ اس سے پنجاب میں پبلک سروس ڈلیوری کی افادیت میں اضافے اور حکومتی خدمات کو ڈیجیٹائز کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here