پہلی سہ ماہی میں پاکستان نے 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی ادویات برآمد کیں

105

اسلام آباد: کورونا وباء کے باوجود پاکستان کی فارما سوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلی سہ ماہی میں 22.60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر ستمبرتک کی مدت میں فارما مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 68.17 ملین ڈالر (6 کروڑ 80 لاکھ ڈالر) کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 22.60 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی فارما سیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 5.56 ملین ڈالر (5 کروڑ ڈالر سے زائد) کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

پی بی ایس کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی کی پہلی سہ ماہی میں برآمدات میں 0.94 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جولائی سے لے کر ستمبر 2020ء تک کی مدت میں ملکی برآمدات کا حجم 5.458 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی برآمدات کا حجم 5.510 ارب ڈالر رہا تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں درآمدات کا حجم 11.262 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی عرصہ کے مقابلہ میں 0.56 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی درآمدات کا حجم  11.262 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here