پی آئی اے کا متبادل ذرائع سے برطانیہ کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ

818

اسلام آباد: قومی ائیر لائن (پی آئی اے ) نے متبادل ذرائع سے برطانیہ کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کی تیاری مکمل کر لی، 30 اکتوبر سے برطانیہ کیلئے پروازوں کا آغاز ہو گا۔

قومی ائیر لائن کے ترجمان عبداللہ خان کی طرف سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں اسلام آباد تا لندن، لاہور تا لندن اور اسلام آباد تا مانچسٹر کی پروازیں چلائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ نئے جہاز، آرام دہ نشستیں، حلال کھانا اور دنیا کے بہترین ان فلائیٹ انٹرٹینمنٹ کی حامل پروازیں براہ راست آپریٹ کریں گی۔

ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے نے بکنگ کا آغاز کر دیا ہے، ترجمان پی آئی اے نے امید ظاہر کی کہ ہمارے مسافر کسی بھی بہترین ائیرلائن سے بہتر یا ہم پلہ سروس کیلئے قومی ائیرلائن کا انتخاب کریں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here