بڑھتی قیمتوں نے حکومت کو ایران سے ٹماٹر منگوانے پر مجبور کر دیا

637

لاہور: حکومت نے ملک میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر ایران سے ٹماٹر درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان وزارتِ نیشنل فوڈ سکیورٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے کے سبب ایران سے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وفاقی حکومت نے منظوری بھی دے دی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ اشیاء کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے ایک ماہ تک ایران سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کی اجازت دی گئی ہے، درآمدکنندگان کو پرمٹ جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ وہ ضرورت کے مطابق ایک ماہ میں پیاز اور ٹماٹر درآمد کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیے:

نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیدیا

مہنگائی کیخلاف حکومتی پالیسی پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہو جائے گا: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے رواں ہفتے سے اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔ اس سے قبل عمران خان نے منگل کو متعلقہ حکام کو اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے کے لیے تمام ممکنہ انتظامی اقدامات کی ہدایت کی۔

یہاں یہ مدِ نظر رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ سوموار کو کہا تھا کہ ان کی حکومت ملک میں روزمرہ کی اشیا کی قیمتیں کم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے منافع خوروں کی نشاندہی کے لیے ایک بار پھر ٹائیگر فورس کی خدمات استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر برائے اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بھی کہا تھا کہ حکومت کو علم ہے کہ قیمتوں میں اضافہ ایک سنگین مسئلہ ہے جو متوسط اور نچلی آمدن والے طبقے کو بری طرح متاثر کرتا ہے تاہم شبلی فراز نے یہ بھی دعوی کیا کہ حکومت دو ہفتوں کے اندر افراطِ زر میں کمی لائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here