پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

822

لاہور: حکومت کا ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کا امکان، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتیں کم کرنے کے لیے پٹرولیم ڈویژن کو سمری بھجوا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی مذکورہ مصنوعات پر لاگو کی گئی لیوی کو کم کرکے کرے گی۔

حکومت اس وقت ڈیزل پر 30 روپے فی لٹر اور پٹرول پر 27.32 روپے فی لٹر پٹرولیم لیوی اکٹھا کر رہی ہے، دوسری جانب کیروسین آئل پر 11.43 روپے فی لٹر پٹرولیم لیوی عائد کی گئی ہے۔

تاہم، وزیراعظم عمران خان کی اجازت سے وزارتِ خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی حتمی قیمتوں کا فیصلہ کرے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here