اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ سے بات چیت جاری ہے، نئی گائیڈلائنز پر عملدرآمد کی صورت میں ہی ٹک ٹاک سے پابندی ہٹائی جائے گی۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں امین الحق نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ٹک ٹاک انتظامیہ سے مذاکرات کر رہی ہے، پی ٹی اے نے سوشل میڈیا ایپ کی انتظامیہ سے ریاست کے خلاف اور غیر اخلاقی مواد ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:
پاکستان میں ٹک ٹاک کو بند کیوں کیا گیا؟
ٹک ٹاک کو وی پی این پر بھی بند کروانے کیلئے عدالت میں درخواست دائر
وزیر برائے آئی ٹی نے کہا کہ اگر یہ معاملات طے پا جاتے ہیں تو ایپ دوبارہ سے سوشل میڈیا صارفین کے لیے دستیاب ہو گی۔
امین الحق نے کہا کہ ’ہم نے انہیں کچھ گائیڈ لائنز دی ہیں اور مستقبل میں ایپ کو چلانے کے طریقہ کار پر کام کر رہے ہیں، ایک دفعہ معاملات حتمی شکل میں طے پا جائیں تو ایپ کو گرین سگنل دے دیا جائے گا۔‘