ٹک ٹاک کو وی پی این پر بھی بند کروانے کیلئے عدالت میں درخواست دائر

734

لاہور: ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو پاکستان میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) پر بند کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے گزشتہ جمعہ کو ٹک ٹاک کو غیر اخلاقی، فحش اور نامناسب مواد کو نہ ہٹانے پر بند کر دیا تھا جس کے بعد کئی لوگوں نے مذکورہ ایپ چلانے کے لیے وی پی این کا استعمال شروع کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وی پی این کے ذریعے نہ صرف عام صارفین متنازع اور ملک میں پابندی کے شکار انٹرنیٹ مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں لہٰذا عدالت کو چاہیے کہ وی پی این کے ذریعے ٹک ٹاک کے استعمال پر بھی پابندی عائد کرے۔

اگرچہ حکومت پاکستان نے عوام کو ایک ماہ کے اندر وی پی این سافٹ ویئرز کے استعمال کے لیے رجسٹریشن کرانے کی ہدایات کر رکھی ہیں تاہم تاحال لاکھوں لوگ رجسٹریشن کے بغیر وی پی این استعمال کر رہے ہیں۔

ایک ماہ بعد وی پی این سافٹ ویئرز کو وہی لوگ استعمال کر سکیں گے، جنہوں نے رجسٹریشن کے ذریعے کسی وی پی این سافٹ ویئر کے اکاؤنٹ کی تفصیلات حکومت کو فراہم کی ہوں گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here