اسلام آباد چیمبر کا چھوٹے تاجروں، دکانداروں کو ٹیکس ریلیف دینے کا مطالبہ

401

اسلام آباد: صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) سردار یاسر الیاس خان نے وفاقی بورڈ برائے ریونیو (ایف بی آر) سے چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کی مشکلات کم کرنے کے لیے ٹیکس ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر آئی سی سی آئی سردار یاسر الیاس نے ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (جناح سوپر مارکیٹ) کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن سے کاروباروں کو مالی بحران کا سامنا کرنا پڑا، چھوٹے دکاندار بری طرح متاثر ہوئے جس کی وجہ سے تاجروں کو دکانوں کے کرایوں سمیت دیگر کئی مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ایف بی آر کو چاہیے کہ وہ چھوٹے دکانداروں کو ان کی مشکلات دور کرنے کے لیے ٹیکس ریلیف فراہم کرے۔

صدر اسلام آباد چیمبر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کاروباری برادری نے اپنے ملازمین کو نوکریوں سے نہیں نکالا اور مسلسل اپنی جیب سے ان کی تنخواہیں ادا کیں، اب تاجروں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے، اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت کاروباری برادری کے لیے مزید ریلیف پیکیج کا اعلان کرے۔

سربراہ آئی سی سی آئی نے کہا کہ کاروباری برادری ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کررہی ہے لیکن صارفین ان ہدایات پر عمل نہیں کررہے جس کی وجہ سے دکانداروں کی دکانیں بند ہو رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here