2019ء میں عالمی ڈیجیٹل معیشت میں امریکہ پہلے، چین دوسرے نمبر پر رہا

2019ء میں امریکہ کی ڈیجیٹل معیشت کی کل مالیت 13.1 ارب ڈالر، چین کی 5.2 ارب ڈالر رہی، جرمنی تیسرے، جاپان چوتھے اور برطانیہ پانچویں نمبر پر رہا

659
Digital Economy

بیجنگ: چائنا بین الاقوامی انفارمیشن اور کمیونیکیشن ایکسپو کے موقع پر جاری ایک رپورٹ کے مطابق 2019ء میں ڈیجیٹل معشیت کے حجم کے لحاظ سے امریکہ پہلے جبکہ چین دوسرے نمبر پر رہا۔

عالمی میڈیا کے مطابق 2019ء میں امریکہ کی ڈیجیٹل معیشت کی کل مالیت 13.1 ارب ڈالر، جبکہ چین میں یہ مالیت 5.2 ارب ڈالر رہی۔ جرمنی، جاپان اور برطانیہ بالترتیب تیسرے تا پانچویں نمبر پر آئے۔

چائنا اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونکیشن کے سربراہ لیو دو نے کہا کہ اقتصادی کساد بازاری کے باوجود چین کی ڈیجیٹل معیشت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینا مختلف ممالک کی اقتصادی بحالی کے لیے کلیدی اقدام ہے اور یہ عالمی اقتصادی اضافے کی مضبوط قوت بن چکی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here