یورپی یونین کی جانب سے چین سے درآمد کردہ ایلومینیئم مصنوعات پر 48 فیصد ٹیکس عائد

654

برسلز: یورپی یونین نے چین سے ایلومینیئم مصنوعات کے درآمدات پر 48 فیصد تک محصولات عائد کر دئیے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے سرکاری جرنل نے بتایا کہ چینی ایلومینیئم مصنوعات کی درآمدات پر محصولات میں 30.4 فیصد سے 48 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے اور نئی محصولات بدھ (14 اکتوبر) سے نافذالعمل ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ محصولات عارضی ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ کم قیمتوں پر چینی مصنوعات کی غیرمنصفانہ فروخت کی تحقیقات کی تکمیل اپریل تک متوقع ہے جو اس عرصے کے دوران نافذ رہیں گی اور اس دوران یورپین یونین 5 سال تک بھی محصولات عائد کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یورپین کمیشن نے ٹرانسپورٹ، تعمیرات اور الیکٹرانکس میں استعمال ہونے والی ایلومینیئم مصنوعات کے خلاف یورپین ایلومینیئم انڈسٹری باڈی کی شکایت پر فروری میں تحقیقات شروع کی تھیں۔ دوسری جانب چین کی میٹل ایسوسی ایشن نے ان شکایات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here