جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے معاون خصوصی برائے اطلاعات کا عہدہ چھوڑ دیا

494

اسلام آباد: وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے اطلاعات جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی مستعفی ہونے کی درخواست منظور کر لی۔

عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں بتایا کہ ’میں نے وزیراعظم عمران خان کو معاون خصوصی کے اضافی عہدے سے سبکدوش ہونے کی درخواست کی تھی جو انہوں نے منظور کر لی ہے۔‘

تاہم لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ بطور چیئرمین سی پیک اتھارٹی اپنے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔

اس سے قبل عاصم سلیم باجوہ اور ان کے خاندان کے اثاثوں کے بارے میں ایک نیوز سٹوری کے بعد ان کے استعفیٰ کے مطالبہ زور پکڑ گیا تھا جس پر عاصم سلیم باجوہ نے نے وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا جسے قبول نہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے انہیں بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بھی کہا تھا کہ عاصم سلیم باجوہ نے خود پر لگنے والے الزامات کا جواب دیا اور ہم نے ان کے جواب کا جائزہ لیا ہے، اگر آئندہ ان پر کوئی الزامات لگتا ہے تو اس کی تحقیقات کی جائیں گی اور ضرورت پڑنے پر معاملہ ایف آئی اے کو بھی بھیجا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here