سٹاک مارکیٹ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں تیزی برقرار، انڈیکس 40798 پوائنٹس پر بند

681

کراچی:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں تیزی رہی، 444 پوائنٹس اضافے سے انڈیکس 40798 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گلوبل ایکویٹی مارکیٹس میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا جبکہ خام تیل کی قیمت میں گزشتہ روز کی نسبت قدرے تزلی ہوئی، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ کی قیمت 1 فیصد کمی سے 40.78 ڈالر جبکہ برینٹ کروڈ کی قیمت بھی 0.81 فیصد گراوٹ سے 43 ڈالر پر آگئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں جمعہ کے روز دن بھر تیزی رہی اور 476 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 40830 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک گیا، تاہم کاروبار کا اختتام 444 پوائنٹس اضافے سے 40798 پوائنٹس پر ہوا۔

دیگر اعشاریوں میں کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 553 پوائنٹس اضافے سے یہ 65270 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیرانڈیکس 240 پوائنٹس برتری سے 28874 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ کاروباری سیشن (جمعرات) کے دوران مجموعی کاروباری حجم 476.73 ملین شئیرز سے کم ہو کر 358.60 ملین شئیرز پر آگئے ہیں، ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ، یونیٹی فوڈز لمیٹڈ اور ٹی آر جی پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر سرِفہرست نظر آئے۔

بینکنگ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن اور پاور جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کے شعبوں نے کاروبار پر مجموعی طور پر مثبت اثر ڈالےرکھا، کمپنیوں کے مابین حبیب بینک لمیٹڈ، حب پاور کمپنی لمیٹڈ اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ بھی تیزی کے رجحان میں رہے۔

اس دوران سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ نے ستمبر 2020 کے لیے اپنی پیداوار اور فروخت کے اعدادوشمار کا اعلان کیا ہے، کمپنی نے 1271 یونٹس کی پیداوار جبکہ 1561 یونٹس فروخت کیے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here