آڈیٹر جنرل کا 8 سرکاری محکموں کے پراویڈنٹ فنڈ کے آڈٹ کا فیصلہ

548

اسلام آباد: آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) نے آٹھ سرکاری محکموں کے پراویڈنٹ فنڈز کا خصوصی آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے جی پی نے متعلقہ اتھارٹیز کو اس حوالے سے آڈٹ ٹیم تیار کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر)، چیف اکاؤنٹس آفیسر (سی اے او)، پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی)، پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ، ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل (ایم اے جی)، جیولوجیکل سروے آف پاکستان (جی ایس پی)، سینٹرل ڈائریکٹریٹ آف نیشنل سیونگز(سی ڈی این ایس) اور پاکستان منٹ اینڈ پاکستان ریلویز کا خصوصی آڈٹ کیا جا سکے۔

دستاویزات کے مطابق وزارتِ خزانہ نے ایک خط میں متعلقہ آٹھ محکموں کے خصوصی آڈٹ کے لیے کچھ ٹرمز آف ریفرنسز (ٹی او آرز) کا ذکر کیا ہے، ٹی او آرز کے ذریعے آڈٹ میں اداروں  کے قانون کے مطابق چھان بین کی جائے گی۔

 وزارتِ خزانہ نے کہا کہ مذکورہ بالا آٹھ ادارے مطلوبہ دستاویزارت فراہم کرنے اور آڈٹ حکام کی جانب سے کسی بھی طرح کے سوالات کے جوابات دینے کے ذمہ دار ہوں گے۔ آڈٹ رپورٹ 2 ماہ کے اندر فنانس ڈویژن میں بھیجی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here