کابینہ نے گیس، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ملتوی کر دیا

790

لاہور: وفاقی کابینہ نے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی غرض سے بجلی اور گیس ٹیرف میں اضافے کی تجویز  ملتوی کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی کابینہ نے بجلی اور گیس کے ٹیرف میں اضافے کی منظوری ملتوی کر دی ہے۔ تاہم، اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے یکم اکتوبر کو منعقد ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ای سی سی کی جانب سے بقیہ تجاویز منظور کر لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

کے پی میں بجلی کے نظام کی بہتری کیلئے پیسکو کو 20 ارب روپے دئیے جائیں گے

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدن میں 15 فیصد کمی

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چینی کی قیمتیں قابو میں کرنےکے لیے منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اس سے قبل، ای سی سی نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن (ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے صارفین کے لیے میٹر کے رینٹ میں 20 روپے ماہانہ اضافہ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here