پنجاب میں 20 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

1041

لاہور: پروونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (پی ڈی ڈبلیو پی) پنجاب نے صوبے میں مختلف سیکٹرز کی چار ترقیاتی سکیموں کے لیے 20 ارب روپے لاگت کے تخمینے کی منظوری دے دی ہے۔

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (پی اینڈ ڈی) بورڈ کے چئیرمین حامد یعقوب شیخ کی زیرِ صدارت پی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مذکورہ چار سکیموں کی منظوری دی گئی۔

صوبائی پی اینڈ ڈی سیکرٹری عمران سکندر بلوچ، پی اینڈ ڈی بورڈ کے تمام اراکین، متعلقہ محکموں کے صوبائی سیکرٹریز، سینئر چیف کوآرڈینیٹر جاوید لطیف، اسسٹنٹ چیف کوآرڈینیشن شاہد ادریس اور صوبائی محکموں کے دیگر متعلقہ نمائندگان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اجلاس میں جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں فیصل آباد میں پرانے جھل کھنوانہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی بحالی و ڈسٹری بیوشن سینٹر کی تعمیر (فیز1) کے لیے 6.94 ارب روپے، ‘کورونا وائرس کے جواب اور دیگر قدرتی آفات کو کنٹرول کرنے کے پروگرام’ کے لیے 10 ارب روپے، ‘موہر لائف اری گیشن سکیم کی فیزیبلیٹی سٹڈی’ کے لیے 58.123 ملین روپے اور ‘جلال پور اری گیشن پروجیکٹ کی زمین حاصل’ کرنے کے لیے 2.98 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

اس موقع پر چئیرمین پی اینڈ ڈی بورڈ نے کووِڈ-19 کو سنجیدہ لینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت شہریوں کی صحت کی حفاظت کے لیے ایسی سکیمیں اور منصوبے شروع کرنے کے لیے پُرعزم ہے، ان سے نہ صرف معاشی بلکہ معاشرے کے نچلے طبقے کی بہتری پر بھی توجہ ہو گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here