سرما میں گیس کی قلت سے نمٹنے کے لیے حکومت کا ہنگامی طور پر بڑا اقدام

سردیوں میں گیس کی قلت کا خدشہ، حکومت نے مسئلے سے نمٹنےکے لیے بڑی مقار میں ایل این جی کی درآمد کے اقدامات تیز کردیے، اکتوبر اور نومبر میں دو جبکہ دسمبر میں چھ ایل این جی کارگو ڈلیوری کے لیے ٹینڈر جاری

899

اسلام آباد: ملکی گیس ضروریات پوری کرنے کے لیے حکومت نے ایل این جی کی درآمد کے اقدامات تیز کردیے ۔

اس سلسلے میں پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے دسمبر کےمہینے میں پورٹ قاسم پر چھ کارگو ڈلیور کرنے کے لیے ٹینڈر جاری کردیا۔

یہ ٹینڈر ایک لاکھ چالیس ہزار کیوبک میٹر کے چھ  سپاٹ کارگو پرچیز سے متعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

ایل این جی درآمد کرنے کیلئے چھ کمپنیاں اہل قرار

ٹینڈر کے لیےدرخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ دو نومبر ہے اور اسی دن ساڑھے بارہ بجے ٹینڈر کھولا جائے گا۔

پبلک پروکیورمنٹ رولز 2004 کے تحت پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو اختیار ہوگا کہ وہ کسی بھی  یا تمام درخواستوں کو رد کردے ۔

یہ بھی پڑھیے :

سندھ حکومت نے ایس ایس جی سی کو گیس پائپ لائن بچھانے کے لیے زمین الاٹ کر دی

کمپنی کے مطابق پہلا ایل این جی کارگو تین سے چار دسمبر تک پورٹ قاسم پہنچے گا جبکہ تمام چھ کارگو 31 دسمبر تک ڈلیور ہوجائیں گے۔

ذرائع کا پرافٹ اردو کو بتانا تھا کہ موسم سرما میں ڈیمانڈ بڑھنے کی وجہ سے ملک میں گیس کی کمی کا خدشہ ہے تاہم ایل این جی کی درآمد سے اس مسئلے سے نمٹا جاسکتا ہے۔

انکا مزید بتانا تھا کہ ملک میں ممکنہ گیس شارٹ فال کے پیش نظر موجودہ حکومت گیس سپاٹ مارکیٹ میں بہت متحرک ہے اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ حالیہ ٹینڈر جو کہ دمسبر میں چھ ایل این جی کارگو ڈلیور کرنے سے متعلق ہے  سے پہلے اکتوبر اور نومبر میں دو ایل این جی کارگو کی ڈلیوری کے لیے بھی ٹینڈر جاری کرچکی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here