سنگاپور: پاکستان سے لیکویفائڈ نیچرل گیس (ایل این جی) خریدنے کے لیے چھ کمپنیوں نے ایل این جی کے دو کارگوز کا درآمدی ٹینڈر کوالیفائڈ کر لیا ہے، پاکستان ستمبرمیں ایل این جی کی ڈلیوری کرے گا۔
کمپنی کی ویب سائٹ پر ایک نوٹس کے مطابق 11 کمپنیوں کو ٹینڈرز کی پیشکش کی گئی تھی جن میں سے چھ کمپنیاں ٹینڈرز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ ٹینڈرز حاصل کرنے والی کمپنیوں میں سوسر ٹریڈنگ (برطانیہ)، گنور سنگاپور، پیٹروچائنہ انٹرنیشنل سنگاپور، ٹرافیگورا، وائٹل بحرین اور پوسکو انٹرنیشنل کارپوریشن شامل ہیں۔
مذکورہ انڈسٹری میں موجود ذرائع کے مطابق پاکستان ایل این جی کے درآمدی ٹینڈر میں شامل ہونا پوسکو انٹرنیشنل کارپوریشن کے لیے غیرمعمولی ہے اور ہو سکتا ہے کہ جنوبی کورین کمپنی اپنی تھرڈ پارٹی ٹریڈنگ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کوششیں کر رہی ہو۔