ستمبر میں یوریا کھاد کی فروخت میں کمی

1305

لاہور: ملک میں جاری مالی سال کے تیسرے ماہ (ستمبر) میں یوریا کھاد کی فروخت میں چھ فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

 ستمبر 2020ء میں ملک بھر میں یوریا کھاد کی فروخت تین لاکھ 83 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی جبکہ ستمبر 2019ء میں یوریا کھاد کی فروخت 4 لاکھ 5 ہزار ٹن رہی تھی۔

 ٹاپ لائن سکیورٹیز لمیٹڈ کے ریسرچ اینالسٹ سنی کمار کا خیال ہے کہ کھاد کی فروخت میں کمی کی وجہ ربیع کی کاشت میں تاخیر ہے جو بارشوں کی وجہ سے بوئی۔

انہوں نے کہا کہ اسی حساب سے رواں مالی سال کے باقی 9 ماہ کے دوران ملک میں یوریا کھاد کی فروخت زیادہ سے زیادہ 42 لاکھ ٹن تک پہنچ سکتی ہے جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 43 لاکھ 83 ہزار ٹن رہی تھی، رواں سال فروخت مزید چار فیصد کم رہنے کا امکان ہے۔

رواں سال ستمبر میں یوریا کی پیداوار (سالانہ اور ماہانہ اعتبار) میں میں کچھ زیادہ اضافہ نہیں ہوا اور یہ پیداوار پانچ لاکھ 53 ہزار ٹن رہی، یوریا کی انوینٹری چار لاکھ 78 ہزار ٹن پر بند ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا سے متاثرہ زرعی شعبے کے لیے مارک اپ سبسڈی سکیم کا اعلان

یوریا کھاد کی مانگ پوری کرنے کے لیے نجی شعبے نے پیداوار شروع کردی

سنی کمار نے بتایا کہ فاطمہ فرٹیلائزر اور اینگرو فرٹیلائزر کی یوریا کی فروخت میں اضافہ متوقع ہے، فاطمہ گروپ کی فروخت 33 فیصد اضافے سے 45 ہزار ٹن ہونے کی توقع ہے جبکہ اینگروفرٹیلائزر کی فروخت 28 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 20 ہزار ٹن تک بڑھنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ایگری ٹیک لمیٹڈ (اے جی ایل) اور فوجی فرٹیلائزر لمیٹڈ (ایف ایف سی) کی فروخت میں کمی کا امکان ہے، اے جی ایل کی فروخت 38 فیصد کمی سے 13 ہزار ٹن کم اور ایف ایف سی کی فروخت چھ فیصد کمی سے ایک لاکھ 65 ہزار کم ہونے کا امکان ہے۔

ستمبر 2020 میں ڈی اے پی کی فروخت سالانہ اعتبار سے دو لاکھ 10 ہزار ٹن پر برقرار رہی لیکن ماہانہ اعتبار سے 29 فیصد گراوٹ ہونے کے نتیجے میں آئندہ نو ماہ کے دوران ڈی اے پی کی فروخت 13 لاکھ 51 ہزار ٹن رہنے کی توقع ہے، گزشتہ برس کے نو ماہ کے دوران 11 لاکھ 63 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی تھی، اس طرح اس میں سالانہ لحاظ سے 16 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

کمپنیوں کے اعدادوشمار سے پتا چلتا ہے کہ اینگرو فرٹیلائزر کی ڈی اے پی کی فروخت 45 ہزار ٹن (سالانہ 25 فیصد اضافہ)، ایف ایف سی کی (سالانہ 15 فیصد) اضافہ اور فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ کی فروخت ایک لاکھ(سالانہ چھ فیصد) کمی ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here