کیا پاکستان سے ٹڈی ڈل کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے؟

702

اسلام آباد: اقوامِ متحدہ کے زیرِ نگرانی کام کرنے والی تنظیم فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) نے پاکستان کے ٹڈی دل کے آپریشنز کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ملک میں ٹڈی دل کے بحران پر مکمل طور پر قابو پا لیا ہے۔

پاکستان میں ایف اے او کے نیشنل کوآرڈینیٹر برائے لوکسٹ کنٹرول آپریشن ڈاکٹر مبارک احمد نے کہا ہے کہ “پاکستان میں ضلع جامشورو میں تھانہ بھلا خان تالقا ٹڈی دل سے متاثر ہونے والا آخری علاقہ تھا جہاں ہفتے تک مسلسل کنٹرول آپریشنز کر کے مذکورہ علاقہ ٹڈی دل سے پاک کر دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں،  بلوچستان کا ضلع لسبیلہ ٹڈی دل کے چنگل سے آزاد کرا لیا گیا ہے”۔

نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران ڈاکٹر مبارک نے کہا کہ ٹڈی دل صومالیہ، ایران اور بھارت سے ختم کی جا چکی ہیں لہٰذا اب پاکستان میں مستقبل قریب میں ٹڈی دل کے حملے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

حکومت کسانوں کی سہولت کے لیے جلد فصلوں کی انشورنس پالیسی متعارف کرائے گی، سید فخر امام

پاکستان میں کسان فصلوں کو محفوظ رکھنے کیلئے سالانہ کتنے ارب کی کیڑے مار ادویات استعمال کرتے ہیں؟

چین نےپاکستان کو ٹڈی دل کے خلاف ہائی ٹیک ڈرونز عطیہ کر دیے

حکومت نے ایف اے او، ہمسایہ ممالک اور عالمی شراکت داروں کی حمایت سے ٹڈی دل کے خطرے کو ختم، بروقت تیاری اور مؤثر کارروائی کرنے کے کئی قابلِ ذکر اقدامات اٹھائے۔

ایف اے او نے پاکستان میں لوکسٹ سرویلنس اینڈ کنٹرول پروگرام کے آغاز ہی میںبحران سے متعلق ٹیکنیکل اور آپریشنل مدد فراہم کی، جس سے جدید ٹیکنالوجی ٹڈی دل کے حملوں کے علاقوں کی تیز اور مؤثر اسیسمنٹ کی اجازت کے نتیجے میں تباہی کے علاقوں میں توجہ اور سٹیج کنٹرول آپریشنز میں مدد ملی۔

این ایل سی سی کے اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کو مثالی قرار دیا، گزشتہ ہفتے کےدوران انہوں نے کہا تھا کہ 12 ہزار 514 اسکوائر کلومیٹرز زمین کا سروے کیا جا چکا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here