موسم سرما میں سندھ بھر کے سی این جی سٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ

پندرہ اکتوبر سے ایل این جی فراہم کرنے والے پمپس کے علاوہ صوبے کے تمام سی این جی سٹیشنز بند کردیے جائیں گے

643

کراچی : سندھ کے گاڑی مالکان کے لیے بری خبر ہے اور وہ یہ کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے آئندہ موسم سرما میں صوبے بھر میں سی این جی سٹیشنوں کے بند رکھے جانے کا اعلان کردیا ہے۔

پرافٹ کے ذرائع کے مطابق پندرہ اکتوبر سے صوبے کے تمام سی این جی پمپ ماسوائے ان کے  جو ایل این جی فراہم کرتے ہیں بند کردیے جائیں گے ۔

بند کیے جانے والے پمپ چار ماہ بعد یعنی اگلے برس فروری میں کھل سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے:

سندھ حکومت نے ایس ایس جی سی کو گیس پائپ لائن بچھانے کے لیے زمین الاٹ کر دی

پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم ٹرمینل کی خالی جگہ نجی کمپنیوں کو دینے کا فیصلہ

اس صورتحال پر پرافٹ سے گفتگو میں ایک پمپ مالک کا کہنا تھا کہ سی این جی پمپ مالکان نے اپنے پمپوں کو ایل این جی فراہم کرنے والے پمپوں میں تبدیل کرنا شروع کردیا ہے۔

پرافٹ کی معلومات کے مطابق اب تک صوبے کے آٹھ سو میں 108 سی این جی سٹیشنز ایل این جی پمپس میں تبدیل ہوچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here