کراچی : وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے شہیدِ ملت روڈ پر واقع اپارٹمنٹ پر چھاپہ مار کر تیرہ کلو سونا اور مختلف غیر ملکی کرنسیوں سمیت پندرہ کروڑ روپے کے اثاثے برآمد کرلیے۔
ایف آئی اے کراچی ونگ کے ڈائریکٹر منیر احمد شیخ نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ کاروائی پہلے سے حراست میں لیے گئے ایک ملزم کی نشاندہی پر کی گئی جس کا تعلق حوالہ ہنڈی کے کاروبار سے ہے۔
یہ بھی پڑھیے:
علیم خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے حوالے سے نیب ریفرنس تیار
منی لانڈرنگ روکنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی عالمی برادری کو 9 تجاویز
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے حراست میں لیے گئے اس ملزم سے بھی دس لاکھ پاکستانی روپے اور اٹھارہ ہزار ڈالر برآمد کرچکی ہے۔
شہید ملت روڈ پر واقع اپارٹمنٹ میں چھاپے میں پانچ س گرام چاندی، لیپ ٹاپ، موبائل بھی قبضے میں لیے گئے جو کہ حوالہ ہنڈی کے کاروبار کا نیٹ ورک چلانے کے لیے استعمال کیے جارہے تھے۔