’وائٹ کالر کرائم کے ذریعے سالانہ ایک کھرب ڈالر کی منتقلی کی جاتی ہے‘

غیر قانونی رقوم کی منتقلی کی روک تھام کے لئے اقوام متحدہ کو لائحہ عمل بنانا ہو گا، وزیراعظم عمران خان کا  مالیاتی احتساب اور شفافیت سے متعلق اعلیٰ سطحی پینل سے خطاب

554

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وائٹ کالر کرائم کے ذریعے ہر سال ایک کھرب ڈالر کی منتقلی کی جاتی ہے، غریب اور ترقی پذیر ملکوں سے لوٹی گئی رقوم کو فوری واپس کیا جائے، ہماری حکومت کو کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ ملا ہے۔

جمعرات کو مالیاتی احتساب اور شفافیت سے متعلق اعلیٰ سطحی پینل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پینل 2030ء کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئے موقع فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، نائیجیریا اور ناروے کی جانب سے عالمی سطح پر مالیاتی پینل کی تشکیل کا خیرمقدم کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کورونا وبا کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے ہیں، غیر منصفانہ سرمایہ کاری کے معاہدوں کو منصفانہ بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی رقوم کی منتقلی کی روک تھام کے لئے اقوام متحدہ کو لائحہ عمل بنانا ہو گا، موثر اقدامات کئے بغیر امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھتا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here