بزدار باجوہ ملاقات، پنجاب میں سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق

238

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر پیش رفت پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور مذکورہ پراجیکٹس پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں شعبہ زراعت کی پائیدار ترقی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور زرعی شعبے کے فروغ کیلئے ریسرچ پر مزید توجہ مرکوز کرنے اور پیداوار میں اضافے کیلئے نئے بیج متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سی پیک منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہےـ پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس کو شفافیت اور تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا جا رہا ہےـ ان پراجیکٹس کی تکمیل سے معیشت بہترہو گی ـ

انہوں نے کہا کہ لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کا ٹیسٹ رن مکمل ہو چکا ہے اور میٹرو ٹرین اگلے ماہ کے آخر تک چلا نے کا ارادہ ہےـ اس ضمن میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں ـ اورنج ٹرین کے روٹ پر شجر کاری اور بیوٹی فکیشن کی جارہی ہےـ

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے لئے ناگزیر اہمیت کا حامل ہےـ  سی پیک پراجیکٹس تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں ـ پنجاب میں سی پیک پراجیکٹس کی صورتحال پر پیشرفت اطمینان بخش ہےـ

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here