اسلام آباد: ملک سے نٹ ویئر کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران 4.43 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے مطابق جولائی سے لیکر اگست 2020ء تک نیٹ ویئر کی برآمدات سے ملک کو 0.564 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4.43 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں نیٹ ویئر کی برآمدات سے ملک کو 0.540 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔
اعدادوشمار کے مطابق اس عرصہ میں بیڈ ویئر کی برآمدات میں 5.93 فیصد اضافہ ہوا، جولائی سے لیکر اگست 2020ء تک بیڈ ویئر کی برآمدات سے ملک کو 0.424 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بیڈ وئیر کی برآمدات سے ملک کو 0.400 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔
پی بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق تولیوں کی برآمدات سے مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ملک کو 0.133 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔