اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کراچی۔کوئٹہ۔چمن ایکسپریس وے کی منظوری دے دی ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ 790 کلو میٹر طویل یہ شاہراہ بنائو، چلائو اور منتقل کرو (Build-Operate-Transfer) پالیسی کے تحت تعمیر ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ بھاری ٹریفک اور بڑھتے ہوئے حادثات کی وجہ سے اس شاہراہ کی تعمیر نا گزیر تھی، منصوبے کی فزیبلٹی اور کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔